عزت مآب شيخ ڈاکٹر محمد العیسی نے دارالحکومت میڈرڈ میں،  ہسپانوی سینیٹ کے ہیڈکوارٹر میں سینٹ کے چیئرمین ، جناب پیدرو رویان سے ملاقات کی

آج صبح:
سینیٹ کی تاریخ میں کسی مذہبی شخصیت کا پہلا دورہ... جس کے دوران آپ کو چیئرمین نے سینٹ کا اعلی ترین تمغہ پیش کیا:
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شيخ ڈاکٹر محمد العیسی نے دارالحکومت میڈرڈ میں،  ہسپانوی سینیٹ کے ہیڈکوارٹر میں سینٹ کے چیئرمین ، جناب پیدرو رویان سے ملاقات کی۔ 
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مکالمے کی نشست کے آغاز میں چیئرمین سینیٹ نے اس تاریخی لمحے کو سراہتے ہوئے کہا کہ سینیٹ آج عالمِ اسلام کی نہایت معتبر مذہبی شخصیات میں سے ایک کی میزبانی کررہا ہے ۔ اس ضمن میں انہوں نے ان اسلامی اقدار کو واضح کرنے میں رابطہ  کے کردار کی تعریف کی جو مفاہمت  اور باہمی احترام کی دعوت دیتی ہیں؛ تاکہ پرامن بقائے باہمی کو یقینی بنایا جا سکے، اور یہ سب دنیا کے عوام کے درمیان ان کی ان مشترکہ اقدار کی بنیاد پر تعلقات استوار کرنے کے لیے مسلسل کام کے ذریعے ممکن ہو رہا ہے جنہوں نے عالمی برادری کی بنیاد رکھی۔
اس ضمن میں گفتگو کے دوران ”میثاقِ مکہ مکرمہ“کے تہذیبی مندرجات کا بھی حوالہ دیا گیا، جس کی تعریف اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے کی گئی، اور اسی طرح اسلامی و غیر اسلامی مذہبی قیادتوں اور بین الاقوامی تحقیقی مراکز نے بھی اسے سراہا ہے۔
چیئرمین سینٹ نے ڈاکٹر العیسی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: ”قرونِ ماضی میں شہر طلیطلہ وہی تہذیبی کردار ادا کرتا رہا ہے جو آپ آج رابطہ عالم اسلامی کے ذریعے انجام دے رہے ہیں، مذہبی خصوصیات اور شناخت کے احترام کو ملحوظ رکھتے ہوئے“۔

عزت مآب شيخ ڈاکٹر محمد العیسی نے دارالحکومت میڈرڈ میں،  ہسپانوی سینیٹ کے ہیڈکوارٹر میں سینٹ کے چیئرمین ، جناب پیدرو رویان سے ملاقات کی
عزت مآب شيخ ڈاکٹر محمد العیسی نے دارالحکومت میڈرڈ میں،  ہسپانوی سینیٹ کے ہیڈکوارٹر میں سینٹ کے چیئرمین ، جناب پیدرو رویان سے ملاقات کی
عزت مآب شيخ ڈاکٹر محمد العیسی نے دارالحکومت میڈرڈ میں،  ہسپانوی سینیٹ کے ہیڈکوارٹر میں سینٹ کے چیئرمین ، جناب پیدرو رویان سے ملاقات کی
بدھ, 19 November 2025 - 14:36