آج شام، سوڈان کے وزیرِ اعظم کی موجودگی میں:
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے جمہوریہ سوڈان کے علمائے کرام کے ایک وفد سے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر گفتگو ہوئی، خصوصاً قومی یکجہتی کے فروغ اور سوڈانی معاشرے کے تمام طبقات میں دینی شعور بیدار کرنے میں علمائے کرام کے کردار پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
بدھ, 22 October 2025 - 08:22