پاکستان کے صدر اور وزیرِاعظم کی سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی سے ملاقات
اسلام آباد:
اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر، جناب آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی سے ملاقات کی۔
صدرِ پاکستان نے رابطہ کے اُس نمایاں اور مؤثر کردار کی تعریف کی جو وہ نفرت، انتہاپسندی اور اسلاموفوبیا جیسے رجحانات کے سدباب کے لئے ادا کر رہی ہے، خصوصاً ان مہمات کے مقابلے میں جو اسلام اور مسلمانوں کے خلاف تعصب کو ہوا دیتی ہیں۔
اسی طرح، وزیرِاعظم پاکستان جناب محمد شہباز شریف نے بھی شیخ ڈاکٹر العیسی کا خیرمقدم کیا اور رابطہ عالم اسلامی کی اُن بین الاقوامی کوششوں کو سراہا جو دنیا بھر میں اسلام کی حقیقی تعلیمات کے فروغ کے لئے جاری ہیں ۔
اتوار, 19 October 2025 - 20:18