اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر:
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے پاکستان کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جناب یحییٰ آفریدی کا خیرمقدم کیا۔
اس موقع پر محترم چیف جسٹس نے ڈاکٹر العیسی کے اس نمایاں کردار کو سراہا جو انہوں نے اسلاموفوبیا مہمات کے مقابلے میں اسلامی تشریعی اصولوں کی وضاحت کے ذریعے ادا کیا۔ نیز انہوں نے ان کی ان کاوشوں کی تحسین کی جو انہوں نے جامع شہریت کے تصور، اس کے منصفانہ قوانین خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے فروغ اور اسلام کے حقوق وفرائض اور تصورِ آزادی کو عالمی فورمز ،علمی اداروں اور فکری وتحقیقی مراکز میں نمایاں کیا۔
اسی تناظر میں، جناب چیف جسٹس نے انہیں سپریم کورٹ کے خصوصی دورے کی دعوت دی، جہاں عدالتِ عظمیٰ کے جج صاحبان کی موجودگی میں انہیں تکریم پیش کی جائے گی اور متعلقہ موضوع پر آپ كا خصوصی خطاب بھی ہوگا۔
جمعرات, 16 October 2025 - 23:40