رابطہ عالم اسلامی نے عرب جمہوریہ شام ، حکومت اور عوام   کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا ہے

بیان
مکہ مکرمہ

رابطہ عالم اسلامی نے عرب جمہوریہ شام ، حکومت اور عوام   کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا ہے، شام کی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کو درپیش خطرات کے تناظر میں، اور ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت یا اس کے قومی اتحاد کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کی سختی سے مخالفت کی ہے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں شامی حکومت کی اُن کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا گیا ہے جو ملک میں قانون کی عمل داری، قومی ہم آہنگی کے قیام، اور تمام شہریوں کے تحفظ کے لئے  کی جا رہی ہیں۔
بیان میں اسرائیلی قابض افواج کے شام پر حملوں اور اس کے ساتھ مسلسل بین الاقوامی قوانین اور عالمی ضوابط کی خلاف ورزیوں کی بھی شدید مذمت کی گئی۔

 

Tuesday, 15 July 2025 - 23:05