رابطہ عالم اسلامی نے اسرائیلی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے پر صیہونی خودساختہ حاکمیت نافذ کرنے کے اعلان کو شدید ترین الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے سخت مذمت کی ہے۔

بیان

مکہ مکرمہ:

رابطہ عالم اسلامی نے اسرائیلی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے پر صیہونی خودساختہ حاکمیت نافذ کرنے کے اعلان کو شدید ترین الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے سخت مذمت کی ہے۔

رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، رابطہ کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے اسرائیلی حکومت کی ان متواتر پالیسیوں کی شدید مذمت کی، جو فلسطینی عوام کے حقوق، انسانی وقار اور بین الاقوامی قوانين وضوابط اور انسانی اقدار کی کھلی توہین اور صریح خلاف ورزی پر مبنی ہیں۔

ڈاکٹر العیسی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کے جاری انسانی المیے کے خاتمے کے لیے مخلصانہ اور سنجیدہ اقدامات کرے، اور رابطہ کی جانب سے اس مطالبے کا اعادہ کیا۔

Wednesday, 2 July 2025 - 23:12