![رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی رباط میں سیرت نبوی میوزیم میں ایک کروڑ زائرین کی تکمیل کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت](/sites/default/files/ca1f49d2-c6af-4c8a-961e-c35c22431778.jpeg) رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی رباط میں سیرت نبوی میوزیم میں ایک کروڑ زائرین کی تکمیل کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت

رباط:
سیکرٹری جنرل رابطہ، چیئرمین مسلم علماء کونسل اور سیرتِ نبوی واسلامی تہذیب کے عالمی عجائب گھروں کے نگرانِ اعلیٰ، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے مراکش کے دارالحکومت "رباط" میں سیرتِ نبوی اور اسلامی تہذیب کی نمائش اور عالمی عجائب گھر کی شاخ میں زائرین کی تعداد ایک کروڑ (دس ملین) تک پہنچنے کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔

یہ تقریب اسلامی دنیا کی تعلیمی، علمی اور ثقافتی تنظیم (ایسیسکو) کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوئی، جو اس میوزیم کی میزبانی کر رہی ہے۔ تقریب میں عالمِ اسلام اور اقلیتی ممالک کے نامور علمائے کرام اور مفتیان عظام، سرکاری حکام، سفارت کاروں اور علمی وثقافتی شخصیات نے شرکت کی۔

ڈاکٹر العیسی نے اپنے خطاب میں میوزیم کے وژن اور مقاصد پر روشنی ڈالی، جن میں ہمارے نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ کو اجاگر کرنا اور جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے سیرتِ نبوی کو انٹرایکٹو انداز میں پیش کرنا شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس میوزیم نے سیرت کے واقعات کو محض پڑھنے والے متون سے بدل کر ایسے مشاہداتی مناظر میں ڈھال دیا ہے جنہیں دیکھ کر محسوس کیا جا سکتا ہے؛ تاکہ ہر قسم کے زائرین اس سے مستفید ہو سکیں، بالخصوص غیر مسلموں کی ایک بڑی تعداد نے بھی اس کا دورہ کر کے اس کے مواد کی بھرپور تحسین کی ہے۔

اس کے بعد، مملکتِ مراکش کے وزیر برائے اوقاف واسلامی امور جناب احمد التوفیق، رابطہ محمدیہ برائے علماء کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر احمد عبادی، اور ایسیسکو کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سالم المالک نے اظہارِ خیال کیا۔ بعد ازاں، عالمِ اسلام اور اقلیتی ممالک کے متعدد علمائے کرام اور مفتیان عظام نے
بھی اپنے خیالات پیش کیے۔

![رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی رباط میں سیرت نبوی میوزیم میں ایک کروڑ زائرین کی تکمیل کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت](data:image/svg+xml;charset=utf-8,%3Csvg%20xmlns%3D'http%3A%2F%2Fwww.w3.org%2F2000%2Fsvg'%20viewBox%3D'0%200%201%201'%2F%3E)

گزشتہاگلا

اتوار, 26 April 2026 - 10:50 -

[](https://www.addtoany.com/share#url=https%3A%2F%2Fserver-622903.themwl.org%2Fur%2Fnode%2F41454&title=%D8%B1%D8%A7%D8%A8%D8%B7%DB%81%20%D8%B9%D8%A7%D9%84%D9%85%20%D8%A7%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85%DB%8C%20%DA%A9%DB%92%20%D8%B3%DB%8C%DA%A9%D8%B1%D9%B9%D8%B1%DB%8C%20%D8%AC%D9%86%D8%B1%D9%84%20%DA%A9%DB%8C%20%D8%B1%D8%A8%D8%A7%D8%B7%20%D9%85%DB%8C%DA%BA%20%D8%B3%DB%8C%D8%B1%D8%AA%20%D9%86%D8%A8%D9%88%DB%8C%20%D9%85%DB%8C%D9%88%D8%B2%DB%8C%D9%85%20%D9%85%DB%8C%DA%BA%20%D8%A7%DB%8C%DA%A9%20%DA%A9%D8%B1%D9%88%DA%91%20%D8%B2%D8%A7%D8%A6%D8%B1%DB%8C%D9%86%20%DA%A9%DB%8C%20%D8%AA%DA%A9%D9%85%DB%8C%D9%84%20%DA%A9%DB%92%20%D9%85%D9%88%D9%82%D8%B9%20%D9%BE%D8%B1%20%D9%85%D9%86%D8%B9%D9%82%D8%AF%DB%81%20%D8%AA%D9%82%D8%B1%DB%8C%D8%A8%20%D9%85%DB%8C%DA%BA%20%D8%B4%D8%B1%DA%A9%D8%AA)